جرمن میڈیا نے کوچ جوشیم لیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جرمن میڈیا نے کوچ جوشیم لیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  



کازان(یو این پی)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف معرکے میں جرمنی کی کوریا کیخلاف ناکامی کے بعد جرمن میڈیا نے کوچ جوشیم لیو کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی حالیہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچانے میں ناکام رہے۔ جرمنی کی ناکامی کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی بے توقیری قرار دیا جا رہا ہے اور جرمن میڈیا نے پہلی مرتبہ ابتدائی راؤنڈ سے اخراج کو بھیانک خواب گردانتے ہوئے ناکامی کو باعث شرم بھی قرار دیا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...