'ایرانی میسی' کا 23سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

'ایرانی میسی' کا 23سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(نیٹ نیوز)'ایرانی میسی' کے نام سے مشہور ایران کی ٹیم کے اسٹار سردار عثمان نے شائقین کی جانب سے تضحیک پر محض 23سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔سردار عثمان اپنے ملک میں 'ایرانی میسی' کے نام سے مشہور ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی ٹیم کے لیے 33میچوں میں 23 گول اسکور کیے تھے۔انہوں نے ایران کو ورلڈ کپ تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور کوالیفائنگ راونڈ 14میچوں میں 11 گول اسکور کر کے ایران کی ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کی تھی۔تاہم روس آنے کے بعد ان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ اپنی ٹیم کے لیے عالمی کپ میں ایک بھی گول اسکور نہ کر سکے۔4برس قبل ڈیبیو کرنے والے سردار عثمان ایران کی ٹیم کے اہم رکن تصور کیے جاتے ہیں۔
لیکن ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شائقین کی جانب سے ان کی تضحیک اور کردار کشی کے بعد نوجوان اسٹار نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔