کولمبیا اور جاپان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے ، تیونس نے پانامہاور بلجیم نے انگلینڈ کو ہرا دیا

کولمبیا اور جاپان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے ، تیونس نے پانامہاور بلجیم نے ...

  



ماسکو(نیٹ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کولمبیا اور جاپان نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شکستوں کے بعد 4 ، 4 پوائنٹس پر ہی برقرار رہیں۔ دونوں ٹیموں کے برابر پوائنٹس اور برابر گول اسکور کے باعث ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ یلو کارڈز پر فیصلہ کیا گیا، کم کارڈز دکھائے جانے کی بناء پر جاپانی ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کا پروانہ ملا۔روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو 1-0سے شکست دیتے ہوئے گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 74 ویں منٹ میں کولمبیا کے یاری مینا نے کارنر پر ہیڈر لگاتے ہوئے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔گروپ ایف کے دوسرے میچ میں جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی، میچ کے 59 ویں منٹ میں پولینڈ کے جان بیڈنارک نے فری کک کو کارآمد بناتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ گروپ جی کے میچ میں بلجیم نے انگلینڈ کو 0۔1 سے شکست دے دی۔کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔51ویں منٹ میں عدنان جانوزاج نے گول اسکور کرکے بلجیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب بلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران شکست دی۔ اس سے قبل تین مقابلوں میں انگلینڈ کبھی بلجیم سے ہارا نہیں۔ پہلی پوزیشن بلجیم کی رہی۔چوتھے میچ میں تیونس نے پاناما کو2-1سے شکست دی۔پانامہ نے کھیل 33ویں منٹ میں یاسین کی بدولت1-0کی برتری حاصل کی جسے تیونس کے فقیرالدین نے51ویں منٹ میں برابرکردیا۔66ویں منٹ میں وہابی خضری نے گول کرکے ٹیم کاسکو2-1کردیاجوکھیل کے اختتام تک برقراررہا،آج کوئی میچ نہیں کھیلاجائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...