” جونہی میں نے قبر کے سوراخ کو بند کرنے کی کوشش کی تو اچانک ایک ایسی چیز نے مجھ پر حملہ کردیا جوکہ ....“غلط دوستوں کے ساتھ وقت گزاری کرنے کا وہ انجام جس سے تقدیر خود آگاہ کردیتی ہے

” جونہی میں نے قبر کے سوراخ کو بند کرنے کی کوشش کی تو اچانک ایک ایسی چیز نے ...
” جونہی میں نے قبر کے سوراخ کو بند کرنے کی کوشش کی تو اچانک ایک ایسی چیز نے مجھ پر حملہ کردیا جوکہ ....“غلط دوستوں کے ساتھ وقت گزاری کرنے کا وہ انجام جس سے تقدیر خود آگاہ کردیتی ہے

  



لاہور(نظام الدولہ)میں سعودی عرب میں ایک چینی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں ۔میں نے دوران ڈیوٹی جب ایک گھنٹہ کا وقفہ آیا تو قیلولہ کی نیت سے سوگیا تو اس دوران خواب میں دیکھتا ہوں کہ اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ قبرستان میں جاتا ہوں ، وہاں ایک قبر دیکھتا ہوں جس میں ایک سوراخ تھا ،اس پر مٹی ڈال کر اسکو بند کردیتا ہوں ۔پھرآگے جاتا ہوں تو ایک اور قبر میں سوراخ نظر آتا ہے ۔میں جب اس پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں تو اچانک اس سوراخ سے ایک سانپ نکل آتا ہے ۔میں اسکو مارنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ بچ جاتا ہے ،میں دوبارہ اسکو مارنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ بھاگ جاتا ہے اور پھر اچانک وہ مجھ پر حملہ کرتا ہے تو میں اسکے حملے سے بچ جاتا ہوں اور اسکے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔اس خواب نے مجھے تشویش میں ڈال دیا ہے ۔اسکی تعبیر بتادیں۔(شہزاد،سعودی عرب)

تعبیر۔دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ خواب کی رو سے جو کیفیات اور اشارے نظر آرہے ہیں انکے مطابق آپ کے حلقہ احباب میں برے لوگ بھی شامل ہیں۔اپنے مزاج کے برعکس آپ ان کے ساتھ گزارہ کرتے اور انکی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ان میں سے چند ایک ایسے بھی ہوسکتے ہیں جو آپ کو نیکی کا اجر نہیں دیں گے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے(واللہ اعلم الصواب )۔اگر تو ایسے حالات اور ماحول میں رہ رہے ہیں یا آپ کو شائبہ ہے کہ کبھی ایسا ہوسکتاہے تو کوشش کریں کہ برے لوگوں کی صحبت سے بچیں ۔

      ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں