چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی حیران کن فتح ، عالمی نمبر 2ارجنٹینا کو ہرا دیا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی حیران کن فتح ، عالمی نمبر 2ارجنٹینا کو ہرا ...

  



بریڈا(افضل افتخارسے) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں سکور کیا۔ارجنٹینا نے پاکستان کی سبقت 29ویں منٹ میں ختم کردی جب پریٹیس ماٹیز نے گول سکور کیا۔اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس نے تین گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔47ویں منٹ میں علی مبشر کے گول نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر کھیل میں اگے کردیا جبکہ 49ویں منٹ کے احمد اعجاز کے گول نے گرین شرٹس کی سبقت 3۔1 کردی۔پاکستان کی جانب سے 58ویں منٹ میں بلال محمد علیم نے ایک اور گول کرکے گرین شرٹس کی جیت یقینی بنادی۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی پہلی فتح تھی۔ گرین شرٹس کو بھارت، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی