ثانیہ مرزا کی تصاویر نے دھوم مچادی، لوگ دیکھتے ہی رہ گئے

ثانیہ مرزا کی تصاویر نے دھوم مچادی، لوگ دیکھتے ہی رہ گئے

  



حیدر آباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹینس سٹار اور پاکستان کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا شادی کے 8 سال بعد ماں بننے جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے کھیلوں سے کنارہ کشی تو اختیار کی ہی تھی اب سماجی تقریبات سے بھی دور ہی رہتی ہیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پاپا رازی فوٹو گرافرز ان کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں ۔ثانیہ مرزا 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں لیکن اب دونوں والدین بننے جارہے ہیں۔ ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...