پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی

پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی ،علاقائی کھیلوں کا یہ ایونٹ انڈونیشیا میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ فیڈریشن کے عہدیدار نے کہا کہ ہم اس بار جو ٹیمیں بھیج رہے ہیں، اس میں خواتین باکسرز بھی شامل ہوں گی۔
ہمیں ان سے میڈلز کی توقع تو نہیں لیکن امید ہے کہ یہ بہتر کارکردگی دکھا ئیں گی۔ ایشین گیمز کیلئے کیمپ میں5 مرد باکسر کو بھی شامل کیاگیا ہے اور کیمپ میں مجموعی طور پر 18مرد اور 5 خواتین باکسرز تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے ہم اپنی ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایرانی ٹیم تھائی لینڈ میں ہے، جیسے ہی وہ وطن واپس آئے گی ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج دیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی مینز ٹیم کو جرمنی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن انھیں ویزے نہیں ملے۔