تین ملکی ٹی20 کرکٹ سیریز کھیلنے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

تین ملکی ٹی20 کرکٹ سیریز کھیلنے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

  



ہرارے (نیٹ نیوز ) تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نئے مشن پر زمبابوے پہنچ گئی ہے ۔قومی ٹیم یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی، کرکٹ دیوانوں کو میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی، ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ زمبابوے کی کنڈیشنز آسان نہیں ہمیں حریف ٹیموں کے خلاف سخت محنت کرناپڑے گی اس کے بعد جاکرکامیابی ہاتھ آئے گی۔انہوں نے امیدظاہرکی ٹیم کے سارے کھلاڑی فتح کیلئے پوری جان لڑادینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی