سٹیوسمتھ کی واپسی ، ٹورنٹو نیشنلز کی آفیشل کٹ میں فوٹو سیشن
ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)بال ٹمپرنگ کی وجہ سے ایک سالہ پابندی کا شکار آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ گلوبل ٹی ٹونٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں وہ گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کرینگے۔سٹیو سمتھ نے گزشتہ روز ٹورنٹو نیشنلزکی آفیشل کٹ میں فوٹوسیشن کرایا۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، کل 22میچز کھیلے جائیں گے۔
، تمام میچز انٹاریو میں ہونگے اور فائنل 15جولائی کو کھیلا جائیگا۔