میریون برٹولی نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ ترک کر دیا

میریون برٹولی نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ ترک کر دیا

  



پیرس(نیٹ نیوز ) سابق فرانسیسی کھلاڑی میریون برٹولی نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔ 33 سالہ برٹولی نے 2013 میں ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن بننے کے چھ ہفتوں بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

گزشتہ برس دسمبر میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ٹینس کورٹس میں دوبارہ واپسی کرنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے محنت کر رہی ہیں لیکن اب انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران ان کے کندھے میں دوبارہ درد شروع پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میں نے کورٹس میں واپسی کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی