سابق امریکی فٹبالرپاکستانی کھلاڑیوں کو سکھانے میں مگن

سابق امریکی فٹبالرپاکستانی کھلاڑیوں کو سکھانے میں مگن

  



کراچی( یو این پی ) پاکستان کے دورے پر آئے امریکی فٹبالر اور کوچز کی جانب سے مقامی کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ کے لیے کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی حکومت کے تحت امریکی فٹبال ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق کھلاڑی ٹونی سانے اور لوری فئیرایلن مقامی کوچز اور کھلاڑیوں کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر کلینک اور سیشن منعقد کر رہے ہیں، اس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کی استعداد میں ا ضافہ کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکیں، یو ایس اسپورٹس ڈپلومیسی کا حصہ ہونے کے ناطے 24 جون کو اسلام آباد اور نواحی علاقوں سے شروع ہونے والا یہ پروگرام یکم جولائی تک جاری رہے گا، اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز کے زیر اہتمام پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ خواتین فٹبالرز کی بھی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی کھلاڑی کراچی میں بھی مختلف مقامی کلبز اور اکیڈمیز سے وابستہ ابھرتے ہوئے فٹبالرز اور ویمن فٹبالرز کو تکنیکی رہنمائی فراہم کریں گے۔، مقامی فٹبالرز کے لیے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ا

مزید : کھیل اور کھلاڑی