ویمنز ٹی 20:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو7وکٹوں سے ہرادیا
برسٹول(نیٹ نیوز)ٹرائی نیشن ویمنز ٹی 20کرکٹ سیریز میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو7وکٹوں سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ پہلے کھیل کر129پر ڈھیرہوگئی۔سوفی ڈیوین 52اور سٹرتھ وائٹ37رنز بناکرنمایاں رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے شربسول نے 3جبکہ ہیزل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں انگلش ٹیم نے 130کا ہدف 3وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔سارہ ٹیلر51،نتھالی سیور39اور ہیتھر نائٹ 24رنز بناکرنمایاں رہیں۔کیوی باؤلرواٹکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔