نشتر کا لونی ، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

نشتر کا لونی ، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا ...

  



لاہور (خبرنگار)نشتر کالونی کے علاقہ میں تیز رفتار بے قابو بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان زخمی اور دوسرا جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے بس قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی یوحنا آباد کے رہائشی 15سالہ رضا مسیح اور20سالہ آصف گلیکسو سٹاپ مین فیروز پور روڈ پرواٹر پلانٹ سے پانی بھرنے کی خاطر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتار بس نمبری GTB/2365نے بے قابو ہوکر ٹکر مار دی جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ، بس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیاجہاں رضا مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیااور اس کے ساتھی آصف کا تشویشناک حالت میں علاج معالجہ جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر کے بس کو قبضے میں لے کر بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس نے مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تحریری درخواست موصول کرلی ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...