سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا ڈی آئی جی سیکیورٹی کے دفتر کا دورہ

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا ڈی آئی جی سیکیورٹی کے دفتر کا دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی لاہور شوکت عباس،سیکیورٹی ڈویژن کے ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی شوکت عباس نے سی سی پی او لاہور کوسیکیورٹی ڈویژن کی اوورآل ورکنگ اور افسران کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہوربی اے ناصر نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے افسران انتہائی اہم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔لاہور پولیس شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ عام انتخابات کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...