بادامی باغ: شیطان صفت شخص نے 8 سالہ بچی سے بداخلاقی کرڈالی

بادامی باغ: شیطان صفت شخص نے 8 سالہ بچی سے بداخلاقی کرڈالی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقہ میں شیطان صفت شخص نے 8 سالہ سوتیلی بیٹی سے مبینہ بداخلاقی کر ڈالی۔ محلے داروں نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کچی آباد بادامی باغ کے رہائشی صابر علی نے گزشتہ روز اپنی سوتیلی بیٹی 8 سالہ انعم کو گھر میں اکیلی دیکھ کرمبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کے شور مچانے پر محلے دار جمع ہو گئے اور درندہ صفت شخص کو پکڑ کر خوب درگت بنائی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم فرانزک لیب کی رپورٹ پر تفتیش آگے بڑھے گی۔

مزید : علاقائی


loading...