قصور ، شیخوپورہ ، مانانوالہ میں پولیس کی کارکردگی صفر

قصور ، شیخوپورہ ، مانانوالہ میں پولیس کی کارکردگی صفر

  



قصور،شیخوپورہ(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) الہٰ آباد وارڈنمبر2میں گھر کے مالک کی غیر موجودگی میں داخل ہونیوالے چور ایک لاکھ سے زائد کی نقدی ،اور دیگر گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ،تفصیل کے مطابق صغیر احمد نے تھانہ الہٰ آباد پولیس کو بتایا کہ اس کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہونیوالے نا معلوم چور دوران تلاشی ایک لاکھ سے زائد کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لیکر چلتے بنے ،پولیس تھانہ کھڈیاں نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے شیخوپورہ اورگردونواح میں ڈکیتی، چوری اوررہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کاجینا دوبھر کردیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک سکیم نمبر2کے قریب 2مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار تاجرمنظور احمد کویرغمال بناکر1لاکھ 50ہزار روپے نقدی اورموبائل فونز چھین کر فرار،محلہ سلطان کالونی سرگودھاروڈ پر نامعلوم چوروں کے گروہ نے گارمنٹس دکان کے تالے توڑ کر7لاکھ روپے مالیت کاسامان چراکر فرار،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ قلعہ میر سنگھ کے قریب3مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواراسامہ نثار کو یرغمال بنا کر8ہزار روپے نقدی اورموبائل فونز چھین کرفرار،موبائل مارکیٹ کے باہر سے نامعلوم چوروں نے نوجوان جاوید کی موٹر سائیکل دکان کے باہر سے چرالی۔ لنڈا بازار میں2مسلح ڈاکوؤں ہیلمنٹ پہنے ڈاکوؤں نے ہائرالیکٹرونکس کے سیل مین عبدالمنان اور یاسر کویرغمال بناکر1لاکھ10ہزار روپے نقدی،3 موبائل فون چھین کر فرار،شیش محل پل کے قریب واقعہ ماربل کی دکان میں گھس کر2مسلح ہیلمنٹ پہنے ڈاکوؤں نے شاہد نامی دکاندار کو یرغمال بناء کر14ہزار روپے نقدی،موبائل فون اورپسٹل30بور چھین کر فرار،عبداللہ پور کولر کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پربلال خورشید کو یرغمال بنا کر7ہزار روپے نقدی چھین کرفرار،سالار بھٹیاں کے قریب4مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار رانااکبر علی کو یرغمال بناکراسلحہ کی نوک پر ٹریکٹر نمبری8502ایل ای ایف چھین کرفرار،مانانوالہ کڑکن روڈپرڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد اشرف سے 13 سوروپے نقدی،موبائل فون اورموبائل سم چھین کرفرار،اسی روڈ پر ون ٹوسوارمسلح ڈاکوؤں نے مرغی والے مزدئے کے ڈرائیور کو یرغمال بنا کر 20ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر ڈالہ سوار کو خوب تشدد کانشانہ بنایا اورلوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں نے محکمہ واپڈا کے دواہلکاروں انورالمصطفے اورزاہد وارثی کو اس وقت لوٹنے کی کوشش کی جب وہ قریبی گاؤں میں بریک ڈاؤن اٹھا کر واپس اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کو اسلحہ دکھایا لیکن واپڈاملازمین نے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چڑھاکر الٹے ہاتھ موٹر سائیکل کرلی جس کی وجہ سے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے سے محفوظ رہے،تھانہ ہاوسن کالونی کے علاقہ کاشف پارک کے قریب اپنی گاڑی کے قریب کھڑی خاتون آسیہ بی بی کو2مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر اسکا پرس چھین کرفرار ہو گئے۔

خاتون کے مطابق پرس میں8ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اورموبائل فون تھا،تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ جوہر پارک کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر حمزہ نامی نوجوان کویرغمال بناکر13ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،سٹی اے ڈویژن کے علاقہ ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر کے باہر سے نامعلوم چوروں نے انوار الحق سکنہ گھنگ روڈ کی موٹر سائیکل نمبری1584ایس اے کے چرالی گئی ۔تھانہ مانانوالہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شہر بھر میں ڈاکو ناکے شہری لٹنے پر مجبور مقامی پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے جرائم میں بے پناہ اضافہ گزشتہ روز ڈاکو ؤں نے مانانوالہ صفدرآباد روڈ پر ناکہ لگا کر مزدا ٹرک ڈرائیور اور عملہ کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا مزدا ٹرک رات10بجے کے قریب مانانوالہ سے صفد ر آباد کی طرف جا رہا تھا کہ جب مانانوالہ کے قریب لیٹاں گاؤں کی سامنے پہنچا تو سڑک کے درمیان چار ڈاکو ؤں نے ناکہ لگا کر کھڑے تھے انھوں نے زبردستی ناکہ پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ٹرک ڈرائیور سے نقد رقم9ہزار روپے،عدنان احمد سے45سو روپے،محمد ارشد سے14سو روپے ،ناہید اختر سے 9ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لیے اور موقعہ واردات سے فرار ہو گئے تھانہ مانانوالہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

مزید : علاقائی