پھول نگر:اوباش نوجوان کی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی

پھول نگر:اوباش نوجوان کی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھول نگر(نمائندہ خصوصی)نوجوان دیوار پھلانگ کر محنت کش کے گھر میں داخل ہو گیا اور اس کی بیوی سے بداخلاقی کر ڈالی۔نواحی گاؤں گوہڑ گلاب سنگھ کے رہائشی اشرف ولد عبدالحمید کے مطابق وہ ہسپتال میں تھا کہ گاؤں کا رہائشی ضیاء القاسم ولد صاحب دین دیوار پھلانگ کر ان کے گھر داخل ہوا اور اس کی بیوی شبنم بی بی کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، شبنم کے شور وغل پر اس کی بھابھی اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے اور ضیاء القاسم کو پکڑ کر پولیس تھانہ صدر کے حوالے کرد یا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -