کوٹ لکھپت ، 22سالہ نوجوان طالب علم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کوٹ لکھپت ، 22سالہ نوجوان طالب علم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم وجوہا ت کی بنا پر 22سالہ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ گوندل چوک کے قریب رہائشی 22سالہ انجم شاہ ایم ایس سی کا طالب علم تھا ،اس نے نامعلوم وجوہات کی بنا اپنے کمرے میں دروازہ بند کرکے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔گھر والوں نے دروازہ نہ کھولنے پر پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کردروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر دیکھا تو انجم شاہ پنکھے سے جھول رہا تھا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کر کے فر انزک لیبارٹری کو بھجوا کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : علاقائی