گجر پورہ :نقب زنی و موبائل چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

گجر پورہ :نقب زنی و موبائل چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی سول لائن ڈویژن آپریشن محمد افضل کی ہدایت پر ایس ایچ او گجر پورہ ظہیرالدین بابر نے نقب زنی اور موبائل فون چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی سول لائن آپریشن محمد افضل کے مطابق سول لائن ڈویژن میں نقب زنی اور موبائل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے مغل پورہ سرکل تنویر احمد ملک کی سربراہی میں ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ اور انصر جاوید اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے نقب زنی اور موبائل فون چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان فہد عرف بلا اور شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزموں کے قبضہ سے دوموبائل ، ہزاروں روپے نقدی، دو عدد پسٹل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...