65سالہ رکشہ ڈرائیور پُراسرار طور پرہلاک ، لاش ورثا کے حوالے

65سالہ رکشہ ڈرائیور پُراسرار طور پرہلاک ، لاش ورثا کے حوالے

  



لاہور(خبرنگار)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں 65 سالہ رکشہ ڈرائیور پُراسرار طور پرہلاک ہو گیا،پوسٹمارٹم سے انکار پر پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شادباغ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور 65سالہ محمد یونس رکشے میں سواریاں لے کر لکشمی چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کے سینے میں درد شروع ہو گیا ،اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتا ل لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی جسے بعد ازاں ورثا کے پوسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ان کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی دل کے عارضے میں مبتلا تھا، اس کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...