کیپٹن مبین کی شہادت نے سی ٹی اوکی سیٹ کو امر کر دیا،لیاقت علی ملک

کیپٹن مبین کی شہادت نے سی ٹی اوکی سیٹ کو امر کر دیا،لیاقت علی ملک

  



لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہیدڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین کی قبرپرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی بھی دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کیپٹن مبین شہید نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلیٰ مرتبہ دیا،کیپٹن مبین کی شہادت نے سی ٹی اولاہور کی سیٹ کو امر کر دیا۔شہیداحمدمبین آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات سٹی ٹریفک پولیس کیلئے مشل راہ ہیں۔شہداء کسی بھی قوم و ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے مزیدکہاکہ سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والا ہر آفیسر و نوجوان ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن پر زیرو ٹولرینس میری ترجیح ہے ۔99 فیصد وارڈن بہت ایماندار ہیں ،ایک فیصد کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...