ہمارے متعلقہ افرادکی لسٹیں فراہم کی جائیں:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

ہمارے متعلقہ افرادکی لسٹیں فراہم کی جائیں:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

  



لاہور(نامہ نگار)عام انتخابات 2018کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ /سیشن جج لاہورآفیسرعابد حسین قریشی کی صدارت میں الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر، ڈی سی لاہور اورسی ٹی او سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں متعلقہ افراد کی لسٹیں فراہم کی جائیں تاکہ ہمیں پتہ ہوکہ ہمارے پاس کتنے افرد موجود ہیں؟ہمارے پاس وقت کم ہے ،زیادہ سے زیادہ لوگوں کی فہرستیں فراہم کی جائیں ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے نصب کئے جائیں گے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ کمشنر لاہور نے کہا کہ اس بار پولنگ سٹیشن زیادہ ہوں گے اور انتخابات کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا ،ڈی سی لاہور اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں،عام انتخابات کے دوران جہاں سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا ،وہاں لاہور کے تمام آر اوز کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید : علاقائی