ہربنس پورہ ، پرانی رنجش پر 34سالہ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، ملزم فرار

ہربنس پورہ ، پرانی رنجش پر 34سالہ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں پرانی رنجش پر 34سالہ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیاگیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ گلشن پارک کے قریب رہائشی 34سالہ ناصر جمیل کو پرانی رنجش کی بنا پرعدیل نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم ابھی تک فرار ہے۔

مزید :

علاقائی -