پانچ سینئر پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری

پانچ سینئر پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب حکومت نے پانچ سینئر پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ عبدالسعید نوید ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ کو ٹرانسفر کر کے ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔ تعیناتی کے منتظر طارق عباس قریشی کو ڈی آ ئی جی پولیس ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ وقاص نذیر ڈی آ ئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورنمنٹ پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ڈی آ ئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ ، انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہے۔ سہیل اختر سکھیرا ڈی آ ئی جی وی وی آ ئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ کو ٹرانسفر کر کے ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ تعینات کیا گیا ہے اور عمران محمود کو 20گریڈ میں ترقی دے کر ڈی آ ئی جی وی وی آ ئی پی سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...