فیصل ٹاؤن:14 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کر لی

فیصل ٹاؤن:14 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کر لی

  



لاہور(خبرنگار) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نویں جماعت کی طالبہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر زندگی ختم کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کا رہائشی محمد اشرف ایک سرکاری محکمہ میں افسر ہے اور عارضی طور پر40 ڈی فیصل ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے ۔ اس کی 14 سالہ بیٹی عظمیٰ نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ گزشتہ رات اس کی والدہ نے اس کی معمولی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور والد نے بھی اوپر سے ڈانٹ دیا، جس پر 14 سالہ عظمیٰ دلبرداشتہ ہو گئی اور کمرہ میں جا کرگلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گئی۔ والدین نے جواں سالہ عظمیٰ کی چیخوں کی آوازیں سن کر کمرہ کے اندر جا کر دیکھا تو وہ پنکھے سے جھول رہی تھی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزید : علاقائی