زمین کا تنازع، 3ملزمان نے تشدد کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا
قصور (بیورورپورٹ)پولیس تھانہ مصطفی آبادکے علاقہ لکھنیکے میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد نے ڈنڈوں،سوٹوں سے تشدد کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ لکھنیکے کے رہائشیوں کا آپس میں زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا وقوعہ کے روز اسلم پرویز جٹ وغیرہ تین افراد نے ڈنڈوں،سوٹوں سے مسلح ہوکر بابر ولد شبیراحمد اور نعیم پر حملہ آور ہوکر دونوں کو زخمی کر دیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔