صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور ...

  



لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں ،موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے طا ہر اور اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،لو ئر ما ل کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے طا ہر اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ مغل پو رہ میں ڈاکوؤں نے یا سر اور فیملی سے2لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سبز ہ زار میں جمشیداور فیملی سے 2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لوٹ لئے۔ما نگا منڈی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے یا سین اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں ڈاکووں نے اسد سے2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ میں عاطف اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وموبائل فون،منا واں کے علا قہ میں انور اور فیملی سے3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات،گرین ٹاؤن میں عارف اور فیملی سے 1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں ڈیفنس اے ، گجر پورہ سے کاریں جبکہ ساندہ، ٹبی سٹی ، یکی گیٹ ، جنوبی چھاؤنی ، ٹاون شپ ، مانگا منڈی اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری وچھین لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...