ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 12سے زائد مشکوک افراد گر فتار

ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 12سے زائد مشکوک افراد گر فتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان، اسلحہ بردار سمیت دیگرکو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ وپٹرولنگ 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔نواب ٹاؤن سے 3مشکوک افراد کو گرفتار کیاجو ڈکیتی ،چوری اورراہزنی کے 11مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔اس کے علاوہ 2لڑکوں کو مزغزار کالونی میں پتنگ بازی کر تے ہوئے گرفتار کرلیا،ملزمان سے ڈور اور پتنگیں بھی برآمد کرلیں۔مزیددو افرا د سے 2پسٹل سمیت درجنوں گولیاں ومیگزینز برآمد کرکے ملزمان ارسلان، عدنان، فاروق،عمر،زبیر اور زین سمیت دیگر کو کاروائی کے لئے تھانہ گوالمنڈی ،ہنجروال، نواب ٹاؤن اور اچھرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...