سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 29جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے ادارہ منہاج القران کے راہنما اور استغاثے کے مدعی جواد حامد کو آج 29جون کے لئے دوبارہ پابند کردیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کے وکیل برھان معظم ملک نے جرح کی ،جرح جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہو گیا جس پر گواہ کودوبارہ کے لئے پابند کردیا گیا۔عدالت میں پرائیویت استغاثے اور پولیس کے چالان کی اکٹھی سماعت کی جارہی ہے پولیس چالان میں 22ملزمان جبکہ پرائیویٹ استغاثے میں 124ملزمان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...