ایس ایس پی آپریشنزکا اسلحہ کی نمائش کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ

ایس ایس پی آپریشنزکا اسلحہ کی نمائش کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ

  



لاہور(نامہ نگار)عام انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنزنے سیاسی جماعتوں اور ان کے ورکروں کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے ،ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس حکام کو سیکیورٹی بھی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر لاہور عابد حسین قریشی کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد ایس ایس پی آپریشنزنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس لئے الیکشن والے دن اسلحہ کی نمائش میں مکمل پابندی ہوگی،حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی،خواتین کے پولنگ بوتھ میں لیڈی پولیس تعینات کی جائے گی،کسی ناخوشگوارواقعہ سے نبٹنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے کوڈ آف کنڈیکٹ کا خیال رکھا جائے ۔

Back

مزید : علاقائی


loading...