کوٹ لکھپت، 26سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کوٹ لکھپت، 26سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے میں 26سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے فیض ملت کالونی کے رہائشی 26سالہ حماد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغا ز کر دیا ۔لواحقین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ حماد کئی دنوں سے پریشان تھا اور اس نے کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا کہ اس کی پریشانی کی کیا وجہ ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...