جعلی چیک کیس میں ملوث 75 سالہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 20 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس میں ملوث 75 سالہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ، ملزم فالج کا مریض ہے اور گزشتہ روزویل چیئر پر عدالت میں پیش ہوا، ملزم کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ دھوکے باز اور ظالم ہے،بزرگ ملزم حاجی محمد منیر اپنے بیٹوں کے ساتھ ویل چیئر پر سیشن عدالت میں پیش ہوا اور تھانہ اسلام پورہ میں درج جعلی چیک کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، ایڈیشنل سیشن جج منصب خان نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزم عدالت میں انصاف کی دھائی دیتے ہوئے روتا رہا،ملزم کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ مدثر اکرام نے دھوکہ دہی اورجعل سازی سے مقدمہ درج کرایا ہے، ملزم نے کہا اس نے مدعی مقدمہ کے ساتھ مل کر کاروبار کیا،مدعی نے اس کو 20لاکھ روپے مالیت کی کھالیں دیں اور گارنٹی کے طور پرملزم نے اس کو چیک دیئے، اس دوران ملزم کو فالج ہو گیا،بیماری کی حالت میں ملزم نے مدعی مقدمہ کو اپنا مال واپس لینے کی اجازت دی مگر وہ 20لاکھ کی بجائے 40لاکھ کی کھالیں اٹھا کر لے گیا اور جو چیک اس کے پاس تھے ان کی بنیاد پر بوگس چیک کا مقدمہ بھی درج کرا دیا، عدلت نے 7جولائی تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔