سیشن کورٹ: الیکشن سیل کی بجلی 16گھنٹے بند رہی،کام میں شدید مشکلات

سیشن کورٹ: الیکشن سیل کی بجلی 16گھنٹے بند رہی،کام میں شدید مشکلات

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں قائم عام انتخابات 2018 کے لئے بنائے گئے الیکشن سیل کی بجلی 16گھنٹے تک بند رہی ،بجلی نہ ہونے کے باعث عملے کو کام میں شدیدمشکلات کا سامنا رہا۔عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں بنائے گے الیکشن سیل کی بجلی 16 گھنٹے معطل رہی، عملے کی جانب سے واپڈا کو اگاہ کرنے کے باوجود کوئی توجہ نہ دی گئی،الیکشن سیل کو جنریٹرز چلا کر متبادل بجلی فراہم کی گئی تاہم جنریٹرز پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث کمپیوٹر بند ہوگئے جس کی وجہ سے گزشتہ روزتمام آر اوز کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے فراہم کی جانے والی معلومات کا اندراج نہیں ہوسکا ۔عملے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا، واپڈا حکام کی جانب سے 16گھنٹے گزرنے کے بعد الیکشن سیل کی بجلی بحال کر دی گئی، بجلی بند ہونے سے الیکشن سیل اندھیر ے میں ڈوب گیا جبکہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے انتخابی امور کام بھی ٹھپ رہا۔

مزید : علاقائی


loading...