خیبرپختونخواکی نگران حکومت نے چار ماہ کیلئے ایک کھرب 98 ارب 90 کروڑ بجٹ کی منظوری دیدی

خیبرپختونخواکی نگران حکومت نے چار ماہ کیلئے ایک کھرب 98 ارب 90 کروڑ بجٹ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے مالی سال 2018-19کے پہلے چار ماہ کیلئے ایک کھرب 98ارب 90کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 53ارب روپے 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 82ارب 40کروڑ اور اخراجات جاریہ کیلئے 61ارب 60کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ پنشن میں بھی دس فیصد کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کی سربراہی میں نگران صوبائی کابینہ میں بجٹ مالی سال 2018-19کے ابتدائی چار ماہ کے بجٹ کو پیش کرنے کے بعد منظور کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -