سیاستدانوں کی اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکل ہوجائیں گے، رانا ثنا

سیاستدانوں کی اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکل ہوجائیں گے، رانا ثنا

  



لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی سیاستدانوں کی اگر اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکلات کا شکار ہوجائیں گے‘ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ رانا ثناء اﷲ نے دانیال عزیز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔ یہ فیصلہ اعلیٰ عدالت کا ہے اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ یہی بدقسمتی ہے جھٹکے لگانے والوں کی کہ وہ کتنے جھٹکے لگا رہے ہیں جتنی پاکستان مسلم لیگ کی تذلیل کی گئی اتنا ہی عوام میں اس جماعت کی مقبولیت ہوئی اور اتنا ہی اس کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔ ہم اس فیصلے سے متفق ہیں۔ جنرل مشرف نے بھی عدلیہ کے متعلق باتیں کی تھیں وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔

مزید : علاقائی