صوبہ خیبر پختو نخوا کے 5بڑے سیاسی گھرانے بیٹوں سمیت میدان میں

صوبہ خیبر پختو نخوا کے 5بڑے سیاسی گھرانے بیٹوں سمیت میدان میں

  



اسلام آباد(آن لائن) ملک میں دس سالہ جمہوری دور مورثی سیاست کی نظر، خیبر پختونخواسے اسفند یا رولی، آفتاب احمد شیر پاؤ، مولانا فضل الرحمن، ارباب عالم گیر اور اکرم د رانی اپنے اپنے بیٹوں سمیت آئندہ انتخابات میں میدان میں اتریں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق الیکشن 2018 میں صوبہ خیبر پختو نخوا کے پانچ بڑے سیاسی گھرانے اپنے بیٹوں سمیت میدان میں آ ئینگے ۔چارسدہ سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی جبکہ ان کا بیٹا ایمل ولی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ عوامی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ قومی اسمبلی اور ان کا بیٹے سکندر شیر پاؤ صوبائی اسمبلی کے نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی جبکہ انکا بیٹا اسد محمود صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گے ادھر پشاور سے ارباب عالمگیر قومی اسمبلی اور ان کا بیٹا زرک خان صوبائی اسمبلی جبکہ بنوں سے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی قومی اسمبلی اور بیٹا زاہد اکرم درانی صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...