100 پر 100 کابیلنس کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا

100 پر 100 کابیلنس کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا

  



اسلام آ با د () مانیٹر نگ ڈیسک) موبائل فون میں100 روپے کا چارج کرائیں 100 روپے کا بیلنس پائیں، کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی 15 روز کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہو اجس میں ٹیلی کام کمپنیوں کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پرایف بی آر حکام نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا۔

مزید : علاقائی


loading...