نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی تین پاکستانی طلبہ کو کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی تین پاکستانی طلبہ کو کوئنز ینگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)جنرل رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے تین پاکستانی طلبہ کو کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ حسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین نے کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ جیت کرپاکستان کانام روشن کیا ہے اور ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان ذہین اورخداد اد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈحاصل کرنا پاکستانی طلبہ کی قابلیت اور محنت کا ثمر ہے اورحسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں پاکستانی طلبہ نے اپنی قابلیت کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کیاہے اورحسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین جیسے ذہین طلبہ ملک کیلئے امید کی کرن ہیں۔
مبارکباد

مزید :

علاقائی -