اقلیتوں کا تحفظ ، چیف جسٹس نے وفاقی اٹارنی جنرل ، صوبائی ایڈ وکیٹ جنرلز سے رپورٹ طلب کر لی

اقلیتوں کا تحفظ ، چیف جسٹس نے وفاقی اٹارنی جنرل ، صوبائی ایڈ وکیٹ جنرلز سے ...

  



اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں کورٹ نمبر ایک میں دوران سماعت وفاقی اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سے17جولائی دوپہر تین بجے تک رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس نے احکامات صادر کیے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اقلیتوں کی حفاظت کیلئے سپریم کورٹ کے انیس جون 2014کے تفصیلی فیصلے پر کس حد تک تک نفاذ ہوا ہے اور کہاں سستی برتی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے معزز عدلیہ کوآگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے چار سال قبل جاری کردہ فیصلے کا نفاذ تاحال نہیں ہوسکا ہے، انہوں نے اقلیتوں کے خلاف تعصب کی بنیادی وجہ نصاب تعلیم میں موجود نفرت آمیز مواد کو قرار دیا، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے سپریم کورٹ کے روبرو موجودہ نصاب تعلیم میں پائے جانے والے قابل اعتراض مواد کی کاپیاں بھی شیئر کی۔

رپورٹ طلب

مزید : علاقائی