افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کا کل آخری روز

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کا کل آخری روز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی ۔ 30جون کو افغان مہاجرین کو دی جانیوالی ڈیڈ لائن کے چھ مہینے پورے ہو جائینگے وفاقی حکومت نے امسال جنوری میں رجسٹرڈ ، غیررجسٹرڈ ، ریفیوجیز کارڈ کیلئے رجسٹریشن کرانیوالے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں چھ مہینے کی توسیع کرتے ہو ئے تیس جون ڈیڈ لائن مختص کی تھی جو پوری ہونے پر ان کیخلاف ممکنہ طور پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،ادھرافغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک دن رہ جانے پر افغان مہاجرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کیلئے نگران وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہونے پر افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں افغان ریفیوجیز کارڈ کیلئے رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی رواں سال رضا کارانہ طور پروطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 7ہزار ہے ۔
واپسی ڈیڈ لائن

مزید :

علاقائی -