مودی مسلمانوں کا قتل عام بند کرے ، ورنہ انڈیا میں کئی پاکستان بنیں گے : حافظ سعید

مودی مسلمانوں کا قتل عام بند کرے ، ورنہ انڈیا میں کئی پاکستان بنیں گے : حافظ ...

  



لاہور،شیخوپورہ ، صفدر آباد( ایجو کیشن رپورٹر ،بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ ،اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ خالد ولید کے مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے صرف اپنی جماعت نہیں پاکستان کا الیکشن لڑنا اور دشمن قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ہم نے مایوسیاں دور کر کے امیدوں کے چراغ جلانے ہیں۔ کارکنان عام لوگوں، مزدوروں اور غریبوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک برپا کریں۔ہماری مہم خدمت انسانیت کی بنیاد پر ہو گی۔ سیاستدانوں نے الیکشن کو نفع بخش کاروبار بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہم نے ہر پاکستانی کے دل و دماغ میں شعور بیدار کرنا ہے۔ پاکستان کو غلامی سے نجات دلا کر آزاد خودمختار بنائیں گے۔اب اس ملک میں بیرونی فیصلے مسلط نہیں ہوں گے۔پی پی 167کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے امیدوارحافظ خالد ولید، حافظ عبدالروؤف،ابوالہاشم ربانی،یحییٰ مجاہد، ادریس فاروقی،حافظ عبدالماجد سلفی، تابش قیوم و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاانتخابی دفتر کا افتتاح ہو رہا ہے اور گہما گہمی ہے۔امیدوار منشور لے کر قوم کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ملی مسلم لیگ ،اللہ اکبر تحریک عام مہم نہیں چلائے گی،روایتی انداز سے الیکشن کی مہم میں داخل نہیں ہو گی۔دریں اثناء پروفیسر حافظ سعید نے حلقہ این اے 121میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحر یک کے نامزد امیدوار چوہدری شہزاد علی ور ک کی رہائش گاہ واقع گھنگ روڑ شیخوپورہ میں پرہجوم پریس کانفرنس اور ریگل چوک میں ورکر کنونشن میں منعقدہ پہلے پاور شومیں ہزاروں کی تعداد میں شریک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماراالیکشن حصول اقتدار کا نہیں محفوظ،مضبوط،خوددار روشن خوشحال پاکستان کا ہے،قوم کو متحد کر کے نظریہ پاکستان پر کھڑا کرنا ہے،کسی سیاستدان کا بیانیہ پاکستان کی بقاء سلامتی کا نہیں ہے بلکہ صرف اقتدار ہے،کارکن گلی گلی،نگر نگر،قریہ قریہ نظریہ پاکستان کا پیغام پھیلانے کیلئے میدان عمل میں آجائیں،ہماری جنگ اسلام پاکستان اور مسلمان دشمن قوتوں کیساتھ ہے،بھارت اور امریکہ دونوں پاکستان کو کمزوراور غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم پر دہشت گردی کا الزام لگا کر ہمیں پاکستان بچانے اور فلاح انسانیت کی خدمت کے کام سے روکنے کی ناکام کوشیش ہے،شہزاد علی ورک حلقہ این اے 121 اور ابوفہد شہزاد کو پی پی 140میں ووٹ دینے سے ہماری تحریک کو تقویت ملتی ہے،نئی باکردار صادق امین قیادت سے عوام کے مسائل ہوں گے پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا عالمی ،صہیونی ،سامراجی اور طاغو تی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیساتھ ساتھ اپنا لادینی ،سیکولر ،لبرل ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کیساتھ اقتصادی راہداری اور کالاباغ ڈیم کے منصوبہ کو بھی سبوتاژ کرنے کیلئے دشمن اپنی ہر چال کھیل رہا ہے بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ دراصل پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے اس پر پوری قومی سیاسی قیادت کو متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے 121 میں چودھری شہزاد علی ورک اور پی پی 140 میں ابو فہد محمد شہزاد بسراء کو اللہ ہو اکبر تحریک کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کئے۔دریں اثنا ء صفدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا اگر نریندرمودی نے مسلمانوں کا قتل عام بند نہیں کروایا تو انڈیا میں کئی پاکستان بنیں گے۔انڈیا نے بہت کوشش کی حافظ محمد سعید رہا نہ ہو۔ مگر اللہ کے فضل سے پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدلیہ نے مجھے رہائی دی۔ میر ی رہائی کی خوشی میں اتر پردیش کے مسلمانوں نے پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا۔اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد سعید نے تحریک اللہ اکبر کی طرف سے NA122میں حافظ عتیق الرحمن اورPP143 کیلئے ملک فیض الرحمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہم نے پاکستان کی بقاء کا الیکشن لڑنا ہے قوم کو ہمارے امیدواروں کا کامیاب کروانا چاہیے ۔ہم انڈیا کے مسلمانوں کو بھی بیدار کریں گے اور ایسی تحریک چلائیں گے کہ نریندر مودی کی نیندیں حرام کر دیں گے۔

حافظ سعید

مزید : علاقائی