پی پی پی نے صوبائی حلقہ 150 سے امیدوار چودھری منشا پرنس کو نامزد کردیا

پی پی پی نے صوبائی حلقہ 150 سے امیدوار چودھری منشا پرنس کو نامزد کردیا

  



لاہور(پ ر) پی پی پی نے صوبائی حلقہ 150پی پی سے امیدوار چودھری منشاء پرنس کو نامزد کردیا۔ پی پی پی نے صوبائی حلقہ 150پی پی سے نامزد کرکے میری اندر کے جیالے کو تقویت بخشی ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو بھٹو اور بے نظیر کے جیالے اپنے مرحوم قائد کے اس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ یہ باتیں پارٹی کی طرف سے امیدواروں کے اعلان کے موقع پر صوبائی اسمبلی 150پی پی کے امیدوار چودھری منشاء پرنس نے کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا پورا علاقہ میرے دوست احباب، فیملی، پارٹی لیڈران کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا، 25جولائی دور نہیں جب عوام بھٹو کے جیالے اور محترمہ کے اس بھائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کرائیں گے۔ جبکہ دوسری طرف علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم پارٹی لیڈران کے شکرگزار ہیں۔ جنہوں نے ہمارے علاقے کے شخص کو پارٹی ٹکٹ دے کر بھٹو کے جیالوں کو دوبارہ سے متحرک کردیاہے۔ ہم انشاء اللہ اپنی محنت کے بل بوتے پر الیکشن میں اپنے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن جن میں سجاد باگھڑ، اختر بوسن، ظہیر احمد، اسد مرتضیٰ، چودھری اکرم، خالد چیمہ، عنایت علی انصاری، حاجی اسلم انصاری، اصغر بھائی، عقیل بٹ، اشفاق گلزار، شفیق احمد، رضا فاروق، خرم فاروق، اسد عارف پہلوان، چاچا مینیوال، نعمان اختر، بلاول گجر، فرقان حیدر، اسد خلیل، علی اذان بھٹی،آصف جاوید،عرفان فانا، ایمان رانا، علی منشاء ، مجتبیٰ پرنس، ذوالفقار رانا، جنید اشرف، عمرامیر، حسنین امیرودیگر نے چودھری منشاء پرنس کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ حلقہ 150پی پی کے علاقہ سمادھی گنگارام کے کارکن کو یاد رکھنے پر اہم قائد عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں۔

مزید : علاقائی