نیکٹا جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا

نیکٹا جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا

  



اسلام آ با د (مانیٹر نگ ڈیسک)نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔نیکٹا کے سربراہ احسان غنی نے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کردیا۔ذرائع کے مطابق نیکٹا کے زیلی جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بریگیڈئیر عمران مشتاق ہیں۔ڈائریکٹوریٹ میں پچاس کے قریبی کور اسٹاف مکمل جبکہ اس میں دس فوجی افسران بھی کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ میں دو نئے ڈی جی بھی تعینات ہوں گے۔گریڈ بیس کے دو میں سے ایک ڈی جی ائیرفورس یا نیوی اور دوسرے کا تعلق پولیس سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نیکٹا کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ مولانا کا نام فورتھ شیڈول پر نہیں۔نیکٹا نے اسٹیٹ بینک کو سفارش کی ہے کہ مولانا کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کے لیے ضروری کاروائی کی جائے۔

نیکٹا

مزید : علاقائی


loading...