سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم افیئر کا آئندہ اجلاس گوادر میں طلب کرنے کا فیصلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم افیئر کا آئندہ اجلاس گوادر میں طلب کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افئیرکے اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے بریفنگ کے بعد قائمہ کمیٹی نے آئندہ کا اجلاس گوادر پورٹ پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کو بتایا گیاگوادر میں پانی ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گو ا در بندرگاہ مسائل کا شکار ہے جب تک فائبر آپٹک سے پورٹ منسلک نہیں کی جا ئیگی اسوقت تک پورٹ مکمل فنکشنل نہیں ہو سکتی ۔ بجلی ابھی تک ایران سے درآمد کی جارہی ہے، اسوقت 90 میگاواٹ کا معائدہ ہے، عالمی پابند یوں کے باعث زیادہ بجلی درآمد کرنا ممکن نہیں،گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنا بہت مہنگا منصوبہ ہے، چینی کمپنی کو 300 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کیلئے ابھی تک زمین دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا، بندرگاہ پورٹ پر 55 ملین ڈالر خرچ ہوچکے ہیں، گوادر میں سی پیک کے تحت جو روٹ بنایا جارہا ہے اس پر 70 کروڑ روپیہ فی کلومیٹر ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افئیرکا اجلاس سینیٹر نزہت صا دق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا، اجلاس میں سینیٹر ستارہ ایاز ، محمد اکرم ، فدا محمد ، رانا محمودالحسن وزارت میری ٹائم ک اعلی حکام نے شرکت کی ۔ چیئرمین جس پر قائمہ کمیٹی کا آئندہ کا اجلاس گوادر پورٹ پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی فیصلہ

مزید : علاقائی


loading...