فوج سے پوچھاجائے عذیر بلوچ کوجیل کب بھیجا جائیگا،عدالت کا رجسٹرار کو حکم

فوج سے پوچھاجائے عذیر بلوچ کوجیل کب بھیجا جائیگا،عدالت کا رجسٹرار کو حکم

  



کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التوا کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھاجائے کہ عزیربلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔لیاری گینگ وار کیسرغنہ عذیر بلو چ کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کوعذیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے عذیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کے حوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھاکہ 11اپریل 2017کوعذیربلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا، رجسٹرار فوج سے پوچھے عذیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ 2012 کا مقدمہ عذیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کے بتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پرعذیر بلوچ کو پیش کیاجائیگا؟

عذیر بلوچ

مزید : علاقائی


loading...