خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم عاطف خان انٹر پاس نکلے

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم عاطف خان انٹر پاس نکلے

  



پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی تعلیمی قابلیت صرف انٹرمیڈیٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی کاغذات نامزدگی میں جمع ہونے والے دستاویزات کے مطابق 5 سال تک خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم رہنے والے عاطف خان نے صرف انٹر کیا ہوا ہے ٗ انہوں نے گریجویشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران وزیر تعلیم، بجلی اور توانائی بھی رہے تھے۔اس کے علاوہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ ان کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے ۔

انٹر پاس نکلے

مزید : علاقائی


loading...