عابد باکسر کے تحفظ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

عابد باکسر کے تحفظ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی جان کے تحفظ کے لئے دائردرخواست پر وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر کی درخواست پر سماعت کی، ایف اے حکام نے بتایا کہ عابد باکسر ان کے پاس نہیں ہے ،وہ واپس آئے ہیں یا نہیں اس بابت دستاویزات تصدیق کے لئے دبئی حکومت کو بجھوا دی ہیں اور رپورٹ موصول ہونے اس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے گا، درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دے گی، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
عابد باکسر

مزید :

علاقائی -