نوازشریف اور شاہد خاقان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

نوازشریف اور شاہد خاقان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، مسٹر جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور مسٹر جسٹس اطہر محمود پر مشتمل فل بنچ کے روبرو آج( 29جون کو) سابق وزراء اعظم میاں محمد نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوگی ۔فاضل بنچ نے اس کیس میں میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کررکھا ہے ۔میاں محمد نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لئے برطانیہ میں ہیں ،وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،عدالت نے ایک انگریزی اخبا رکے نمائندے سرل المیڈا کو بھی نوٹس جاری کررکھے ہیں ۔درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے متنازعہ انٹرویو د ے کراپنے حلف سے غداری کی جبکہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے نوازشریف کو آگاہ کرکے حلف کے منافی کام کیا۔

بغاوت کا مقدمہ

مزید : علاقائی


loading...