قاتل عمران علی کی پھانسی‘ درخواست پر کارروائی کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دینے کی سفارش

قاتل عمران علی کی پھانسی‘ درخواست پر کارروائی کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دینے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زنیب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا تے ہوئے سفارش کی ہے کہ اس معاملے پر کارروائی کے لئے دو رکنی بنچ تشکیل دیا جائے ۔قصور کی زینب کے والد حاجی امین انصاری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ قاتل عمران علی کو سرعام پھانسی دی جائے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم عمران علی کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے روبرو دائر کی گئی ہے اور ابھی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چودھری نے یہ نکتہ اٹھایا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 ء کے تحت مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے، فاضل جج نے کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے معاملہ ڈویژن بنچ کو بھجوانے کی سفارش کردی ۔

عمران ؍ پھانسی

مزید : علاقائی


loading...