سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل اور گیم چینجر ثابت ہو گا : چیف جسٹس لاہوت ہائیکورٹ

سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل اور گیم چینجر ثابت ہو گا : چیف ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یاور علی نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ملکی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے، ایک بیلٹ ،ایک روڈ کے منصوبہ سے نہ صرف چین بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے۔پنجاب بار کونسل کے زیر انتظام لاہور میں سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یاور علی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ترقی کے نئے منصوبے بنیں گے، غربت دور ہوگی، شہریوں کے طرززندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی،چیف جسٹس یاور علی نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کا مستقبل سی پیک سے منسلک ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اس منصوبے سے سرمایہ کاری اور تجارت کے بہترین مواقع میسر آئیں گے،پاکستان جلد ہی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو گا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر لی جان زونے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود چینی انجینئرز سی پیک منصوبے پر انتھک محنت کر رہے ہیں۔چینی سفیرنے کہا کہ چینی قیدیوں کی سی پیک منصوبے پر کام کرنے سے متعلق باتیں افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پرانے تھرمل پاورپلانٹس پاکستان کو فراہم کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،چین پاکستان کا خیر خواہ ہے، پاکستان کو کم ترین شرح سود پرسپر ٹیکنالوجی کے پاور پلانٹ دئیے، چین سی پیک کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے، چین کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبہیہ دینا مذاق کے سوا کچھ نہیں، سی پیک کے تحت 43میں سے 8منصوبے مکمل جبکہ 14منصوبے تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں،دیگر منصوبے مختلف مراحل میں چل رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...